10:38 , 21 اپریل 2025
Watch Live

سعودی عرب کی غیرملکیوں کیلئے نئی ہدایات جاری!

سعودی عرب

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، عمرہ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کے لیے واپسی کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد مملکت میں قیام کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جس پر جرمانہ اور سزا دونوں عائد ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے یا حج ویزے کے بغیر وہاں رہائش اختیار کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح، مشاعر مقدسہ (مِنیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں داخل ہونے کے لیے بھی مخصوص پرمٹ کی ضرورت ہوگی، حتیٰ کہ خلیجی ممالک کے شہری بھی بغیر اجازت کے داخل نہیں ہو سکیں گے۔

وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مملکت چھوڑ دیں، کیونکہ حج سیزن کا آغاز مقررہ تاریخ کے بعد ہو رہا ہے، اور اس دوران عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کا قیام غیر قانونی شمار کیا جائے گا۔

مزید برآں، قبل ازیں جاری کردہ ہدایات میں وزارت نے خبردار کیا تھا کہ واپسی میں تاخیر کی صورت میں زائرین یا ان کی کفالت کرنے والی کمپنیوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ وزارت نے تمام ٹور آپریٹرز اور کمپنیاں جو بیرونِ ملک سے زائرین کو سعودی عرب لاتی ہیں، انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ زائرین کی بروقت واپسی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION