سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ریڈ الرٹ جاری

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مختلف شہروں میں غیر یقینی موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے کئی علاقوں، جن میں طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان شامل ہیں، میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
اسی طرح مدینہ منورہ ریجن کے الحناکیہ اور المہد میں بھی موسم کی یہی صورتحال متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریاض ریجن کے کئی شہروں، جن میں ریاض شہر، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، شقرا اور الدوادمی شامل ہیں، میں بھی درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ حد نگاہ میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، عسیر، جازان، الجوف، القصیم، مشرقی ریجن، حائل اور نجران میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں گرد و غبار کے شدید طوفان کے باعث تعلیمی ادارے متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے پیشِ نظر تدریسی عمل آن لائن منتقل کر دیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال کے لیے مقامی حکام اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات۔۔ کتنے بجے ہوگی؟
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سییزفائر کے بعد دونوں ممالک کے فوجی آپریشنز کے سربراہ (ڈی جی ایم اوز)…1 دن پہلےڈی جی آئی ایس پی آر کی جوائنٹ پریس کانفرنس: بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران نے ایک اہم پریس کانفرنس کے…2 دن پہلےبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، وزیراعظم کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار)…2 دن پہلےوزیراعظم کا سیاسی جماعتوں سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ہم نے بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’
زیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم ٹیلیفونک مشاورت کرتے ہوئے مختلف بڑی سیاسی…3 دن پہلے
آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق / آپریشن بنیان…15 گھنٹے پہلےآپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔ 22 اپریل سے 10 مئی تک آپریشن…17 گھنٹے پہلےپاک-بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے…17 گھنٹے پہلےمحکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی۔…19 گھنٹے پہلے
برطانیہ میں مستقل رہائش کا سنہری موقع
اوورسیز پاکستانیوں سمیت برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کے لیے…30 منٹس agoشیخ حمدان کا گولڈن ویزا سے متعلق بڑا اعلان
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد، شیخ حمدان بن محمد…2 گھنٹے agoآپریشن بنیان مرصوص کا خوف مودی پر طاری، قوم سے خطاب کے دوران ہاتھ کانپتے رہے
نیو دہلی: آپریشن بنیان مرصوص کا خوف بھارتی وزیر اعظم…14 گھنٹے agoآرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا سی…15 گھنٹے ago