03:16 , 23 جون 2025
Watch Live

سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، ایاز صادق کی شرکت

مکہ مکرمہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حج کے لیے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

ظہرانے کے دوران ایاز صادق کی ولی عہد سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاکستان کی مستقل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION