10:01 , 21 اپریل 2025
Watch Live

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کی سکیورٹی کیلئے بڑا اقدام

سعودی عرب میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی نگرانی کے لیے مکہ مکرمہ میں 200 اسمارٹ اسکرینز نصب کر دی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رمضان میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے مرکزی کنٹرول سینٹر میں یہ اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جو شہر میں جاری آپریشنز کی براہِ راست نگرانی میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ نظام زائرین کی آمد، روانگی اور نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رش کے بہاؤ کو محفوظ رکھا جا سکے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ سیکیورٹی کے امور کو 7 مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو موثر طریقے سے چلایا جا سکے۔

یہ جدید مرکز 24 گھنٹے فعال رہتا ہے اور رمضان کے دوران سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا اہم حصہ ہے۔ اس کے ذریعے زائرین کے بہاؤ کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے اور ہجوم کی گنجائش پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، حج اور عمرہ کے دوران ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسکوٹر سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے مدینہ منورہ میں بھی ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور اب تک 91 افراد کو رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION