03:17 , 16 جون 2025
Watch Live

واشنگٹن میں سکھ مظاہرین کو دیکھ کر بھارتی سفارتی وفد چھپنے پر مجبور

واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں امریکا آئے بھارتی کل جماعتی سفارتی وفد کو واشنگٹن میں بھارتی نژاد سکھ مظاہرین نے گھیر لیا۔

مظاہرین کو دیکھ کر وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے اور وہاں سے بحفاظت نکلنے کے لیے پولیس کی مدد لینا پڑی۔

یاد رہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور عالمی سطح پر بھارت کی تنہائی کے بعد نئی دہلی نے دنیا بھر میں اپنے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کا سفارتی وفد بھیجا ہے۔

اس وفد کا مقصد ہے کہ بھارت کی پالیسیوں کا دفاع کیا جائے اور عالمی برادری کو قائل کیا جائے، مگر واشنگٹن میں اس کی شروعات ہی سخت عوامی ردعمل سے ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION