ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ارکان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا کوئی جواز نہیں، ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل ارکان نے دہشت گردی میں ملوث افراد، تنظیموں اور سہولت کاروں کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











