01:34 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈنا نہیں ،کوئی تحریک نہیں ،کوئی شخصیت نہیں: آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈنا نہیں ،کوئی تحریک نہیں ،کوئی شخصیت نہیں۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم کب تک سوفٹ سٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے؟ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں ،ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں۔ پاکستان کے تحفظ کیلئے سیاسی ،ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ناکام کرے گی۔ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہو جائے ،ان شااللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION