08:38 , 27 اپریل 2025
Watch Live

سلمان خان کی فلم باکس آفس پر بڑا بزنس کرنے میں ناکام

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ سنیما گھروں میں آنے سے پہلے ہی آن لائن لیک ہونے کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی۔

فلم کی آن لائن لیک ہونے کے باوجود، "سکندر” نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جو فلم سازوں کی توقعات سے کم ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، وہ 200 کروڑ تک کما ہی لیتی ہے۔

"سکندر” فلم کو دیکھنے والے مداحوں نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، جبکہ ماہرین نے اسے "ایوریج” قرار دیا۔

اس کے باوجود، سلمان خان نے فلم کی مشہوری کیلئے کسی تنازعہ میں پڑنے کی تردید کی اور شائقین کو عید کی خوشیوں کی مبارک باد دی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION