03:40 , 16 جون 2025
Watch Live

سندھ حکومت کا انقلابی قدم، اسکولوں میں مفت کھانے کا آغاز

کراچی: سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت اور متوازن کھانا فراہم کرنے کے لیے "اسکول کھانا پروگرام” کا آغاز کر دیا۔

پروگرام کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن میں کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں کو کھانا پیش کیا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کی غذائی ضروریات پوری کر کے ان کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ محکمہ تعلیم سندھ اور فلاحی ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 70 ہزار سے زائد طلبہ کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے خطاب میں کہا کہ غذائی کمی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہے اور یہ پروگرام بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے ملک میں غربت کی تشویشناک شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 42 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

پروگرام کو مستقبل میں دیگر اضلاع تک توسیع دینے کا ارادہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION