08:45 , 18 مئی 2025
Watch Live

سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، 4.4 شدت ریکارڈ

سوات

سوات اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق، زلزلہ 185 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔

مقامی افراد نے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور علاقے میں حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION