01:12 , 13 جولائی 2025
Watch Live

سوات حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر آپریشن ممکن نہ تھا، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات حادثے کے دن موسم خراب تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر آپریشن ممکن نہ تھا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دریائے سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا واقعہ المناک ہے، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آتے، وہ صرف اپنی تشہیر پر توجہ دے رہی ہیں، صحت کے نظام پر توجہ دیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگا جا سکتا ہے تو پہلے بلاول، مراد علی شاہ اور مریم نواز کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION