03:23 , 23 جون 2025
Watch Live

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر، قبلہ رخ درست کرنے کا نایاب موقع

خانہ کعبہ
آج 27 مئی کو دوپہر 12:18 بجے سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا۔ فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نایاب موقع پر دنیا بھر کے مسلمان قبلہ رخ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔

 

سعودی عرب میں فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر 27 مئی کو سورج دن 12:18 بجے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ فلکیاتی واقعہ ہر سال دو بار رونما ہوتا ہے اور اس کا استعمال دنیا بھر میں قبلے کی درست سمت کے تعین کے لیے کیا جاتا ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی قصیم ریجن کے صدر عیسی الغفیلی کے مطابق، سورج کے اس مقام پر ہونے کی وجہ سے کسی بھی جدید آلے کے بغیر محض سورج کی سمت دیکھ کر قبلہ رخ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق 12:18 پر سورج جس مقام پر نظر آئے، وہی قبلہ کی درست سمت ہوگی۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود مسلمان اس وقت سورج کی سمت دیکھ کر اپنے گھر، مسجد یا جائے نماز کا قبلہ درست کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، سال 2025 میں یہ پہلا موقع ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ موقع ان افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو اپنے گھروں یا مساجد میں قبلے کی سمت کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION