02:59 , 25 اپریل 2025
Watch Live

سوشل میڈیا پر راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر کی شادی کے چرچے

راجن پور: (ارشد خان) دل ہونا چاہیے جوان یہ بات ثابت کی راجن پور کے 80 سالہ شاعر اور ادیب مظفرالدین نے جو اس عمر میں 48 سالہ دلہن بیاہ لائے۔

شادی میں جہاں ان کے 6 بیٹے اور 3 بیٹیاں شریک تھیں وہیں ان کے 20 سے زائد پوتے، پوتیوں ،نواسے اور نواسیوں نے رقص کر کے خوب خوشی کا اظہار کیا۔

ریٹائرڈ ٹیچر مظفرالدین کی پانچ سال قبل بیوی کا انتقال ہوا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو تنہا محسوس کررہے تھے۔ مظفرالدین کی خوشی اس قدر دیدنی تھی کہ وہ ناصرف گنگناتے رہے بلکہ رقص بھی کیا۔

ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں اور نئی زندگی کی شروعات پر پُر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شادی پر بہت خوش ہوں، مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں۔ یہ شادی ثابت کرتی ہے کہ خوشی کی کوئی عمر نہیں ہوتی

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION