12:17 , 13 جولائی 2025
Watch Live

سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی گئی ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولر سسٹمز کے لیے درآمدی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سولر سسٹمز کے لیے 46 فیصد مال بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے، اس لیے ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے، اس حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمی دور کر دی گئی ہے۔ چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبے پی آئی ڈی سی ایل مکمل کرے گی جو پی ڈبلیو ڈی کا متبادل ادارہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے ریونیو میں خسارے پر قابو پانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، گزشتہ روز چھ سے زائد اہم نشستیں ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مشترکہ طور پر مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION