02:22 , 22 مئی 2025
Watch Live

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3,326 ڈالر پر برقرار ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جب کہ ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر سستا ہو کر 3,326 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 300 روپے کمی کے بعد 3,49,700 روپے فی تولہ ہوا تھا۔

10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے جبکہ چاندی کی قیمت 3417 روپے فی تولہ پر مستحکم ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت 2,000 روپے کے اضافے سے پہلی بار 3,50,000 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION