04:14 , 14 مئی 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر بڑھ کر 3395 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر جب افراط زر، سیاسی یا معاشی غیر یقینی صورتحال ہو۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ عالمی اور مقامی غیر یقینی حالات میں سونے کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت اب عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زائد پر مقرر کی جاتی ہے — یہ طریقہ کار گزشتہ سال تبدیل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION