02:21 , 16 جون 2025
Watch Live

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کمی کے بعد فی اونس نرخ 3,331 ڈالر پر آ گئے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے۔

پیر کے روز پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 2,228 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے پر آ گیا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3,508 روپے اور 10 گرام چاندی 3,007 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION