04:09 , 14 مئی 2025
Watch Live

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں سونا ایک دن میں 5,900 روپے مہنگا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہو گیا، جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 5,059 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59 ڈالر بڑھ کر 3,354 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جب کہ کچھ مقامات پر 3,500 ڈالر کا ہدف بھی چھو لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی اور بڑے ممالک کی جانب سے سونے کے ذخائر میں اضافہ اس کی قیمت میں تیزی کا اہم سبب ہیں۔ صرف چین نے مارچ میں 2.8 ٹن جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.8 ٹن سونا خریدا۔

دیگر ممالک جیسے بھارت، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، یو اے ای اور انڈونیشیا نے بھی بین الاقوامی مارکیٹ سے بھاری مقدار میں سونا خریدا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION