ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3,263 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
اسی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,114 روپے کی کمی ہوئی ہے، اور اب یہ 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے میں دستیاب ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











