10:21 , 18 مئی 2025
Watch Live

سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ بحال کر دیا، سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ممکن

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا ہے۔

آئینی بینچ نے وزارتِ دفاع سمیت دیگر فریقین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے 23 اکتوبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے آرمی ایکٹ کی شق 2(1)(d)(i)، 2(1)(d)(ii) اور 59(4) کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔

فیصلہ 5-2 کی اکثریت سے سنایا گیا، جب کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اختلافی نوٹ دیا۔ عدالت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION