
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا منصور علی شاہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کا محفوظ فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی، مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔
فیصلے کے مطابق جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی نے اکثریتی فیصلہ دیا۔ جسٹس شاہد بلال، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ہاشم کاکڑ بھی اکثریتی ججز میں شامل تھے۔ جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلاف کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ سے جسٹس صلاح الدین پنہور نے خود کو الگ کر لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جانبداری کا اعتراض اٹھایا گیا، اور ایسے تاثر کے بعد بینچ میں بیٹھنا مناسب نہیں۔ بینچ سے علیحدگی کے بعد عدالت نے وقفہ کیا اور سماعت 10 رکنی بینچ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی۔
حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیس کے مطابق جس بینچ نے اصل فیصلہ دیا ہو، نظرثانی بھی اسی تعداد یا اس سے زیادہ ججز پر مشتمل بینچ کرے۔ ان کے مطابق 13 ججوں کے فیصلے پر 10 جج نظرثانی نہیں کر سکتے۔
متاثرہ حکومتی ارکان کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اگر کوئی جج معذرت کر لے تو باقی ججز پر مشتمل بینچ کو بھی فل کورٹ تصور کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق دو ججز پہلے ہی فیصلہ دے چکے تھے، آج ایک اور نے معذرت کی۔
سپریم کورٹ نے آئینی بینچ کی تشکیل پر حامد خان کا اعتراض مسترد کر دیا تھا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آگ
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو ایریا میں اچانک لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں…2 دن پہلےریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، لاہور حفیظ سینٹر بڑے سانحے سے بچ گیا
لاہور: لاہور کے معروف تجارتی مرکز، حفیظ سینٹر، میں جمعرات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 اور پنجاب…1 ہفتہ پہلےبارشوں کا سلسلہ، ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار…1 ہفتہ پہلےلیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی : لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری ملبے سے 6…2 ہفتے پہلے
سینیٹ انتخابات پر مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی ناراض رہنماؤں کا دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کو منانے میں ناکام ہو گئے۔ ناراض رہنماؤں…50 منٹس پہلےوزیر اعظم کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے اور بےروزگار افراد کو…2 گھنٹے پہلےنیب نے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن اسکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا
اسلام آباد – نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کے ہائی پروفائل کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی انکوائری…7 گھنٹے پہلے200 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کی تجویز
لاہور: 200 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کی تجویز – مسلم لیگ (ن) کے ایم…9 گھنٹے پہلے
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آفریدی، کرس گیل، ڈی ویلیئرز اور بریٹ لی کی واپسی
برمنگھم: شاہد آفریدی، کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، بریٹ…9 منٹس agoسینیٹ انتخابات پر مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی ناراض رہنماؤں کا دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے…50 منٹس agoوزیر اعظم کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز…2 گھنٹے agoاداکارہ حمیرا اصغر کی کیمیکل رپورٹ جاری، زہر کے شواہد نہیں ملے
کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کیمیکل تجزیاتی…2 گھنٹے ago