10:00 , 21 اپریل 2025
Watch Live

سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ طویل عرصے تک سرخیوں میں رہنے کے بعد بالآخر عید کے موقع پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

فلم ‘سکندر’ کو ساجد نادیادوالا نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری اے آر مرگادوس نے کی ہے اور اس کا بجٹ 400 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس فلم کیلئے 120 کروڑ روپے کی رقم لی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سلمان خان نے اس فلم کیلئے منافع کی بنیاد پر معاہدہ کیا ہے یا نہیں۔

سکندر میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، اور دونوں پہلی بار ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا کو اس فلم کیلئے 5 کروڑ روپے کی رقم ملی ہے، جبکہ کاجل اگروال کو اس پراجیکٹ کیلئے 3 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے فلم ‘سکندر’ کے گانے ” زہرہ جبیں” کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی شاندار پرفارمنس نے ہلچل مچادی تھی۔ حال ہی میں سلمان خان نے اپنی سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ ‘سکندر’ 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION