04:13 , 14 مئی 2025
Watch Live

سکھوں کا شہداء پاکستان کے خاندانوں کے لیے بڑا اعلان

سکھوں

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) نے مساجد پر بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے لیے 35 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایف جے بھارت کو معاشی میدان میں کمزور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سکھ بھارت کی موجودہ ریاستی ساخت کو توڑ نہیں دیتے، ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ریاستی جارحیت کی شدید مذمت کی جاتی ہے، اور سکھ کمیونٹی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION