03:31 , 14 مئی 2025
Watch Live

پاکستان نے سہ ملکی بابا گرونانک کبڈی کپ کا فائنل جیت لیا

لاہور: سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان ایگلز نے ایران لائنز کو 26 کے مقابلے 53 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

بھارت کا فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد پاکستان کا ایران کے ساتھ فائنل طے پایا تھا۔ قومی کبڈی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 26 کے مقابلے 37 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ رنر اپ کو 15 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION