03:09 , 16 جون 2025
Watch Live

سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے اسکردو اور دبئی کے درمیان پروازیں بحال کر دیں

پی آئی اے

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 30 مئی 2025 سے اسکردو اور دبئی کے درمیان براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سفری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کے خوبصورت اور دلکش شمالی علاقوں تک رسائی آسان ہو گی بلکہ اس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنے وطن کے فطری حسن سے لطف اندوز ہونے کا بہتر موقع ملے گا۔

اسکردو، جو اپنی بلند و بالا پہاڑی چوٹیوں، خوبصورت وادیوں اور تاریخی مقامات کے لیے مشہور ہے، اب براہِ راست دبئی جیسے بین الاقوامی سفری مرکز سے جُڑ گیا ہے، جس سے سیاحت، مقامی معیشت، اور ہوٹلنگ انڈسٹری کو خاصا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION