09:42 , 18 مئی 2025
Watch Live

ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد سیز فائر ممکن ہوا، بھارتی سیکرٹری خارجہ

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد ممکن ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مصری نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک نے زمینی، فضائی اور بحری حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سیز فائر کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر 35 منٹ پر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کبھی جارحیت میں پہل نہیں کی، اور امید ہے کہ یہ جنگ بندی دونوں ملکوں کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ وکرم مصری نے مزید بتایا کہ سیز فائر کے فوراً بعد ملک بھر میں فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیز فائر امریکی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا، جس کیلئے دونوں ممالک کی قیادت سے رات بھر بات چیت جاری رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION