03:16 , 23 جون 2025
Watch Live

بلوچستان: موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مسلح دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد مسافر بسوں پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION