10:18 , 18 مئی 2025
Watch Live

شادی سے پہلے دلہا دلہن کا کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے شادی سے پہلے دلہا اور دلہن کی رضامندی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا ہے۔

بل ایم این اے شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے وضاحت کی کہ یہ بل شادی پر پابندی نہیں بلکہ صرف ٹیسٹ کی تجویز ہے تاکہ مستقبل میں تھیلیسیمیا سے بچا جا سکے۔ کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بل کی حمایت کی، صرف جے یو آئی کی عالیہ کامران نے مخالفت کی۔

اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، پی ایم ڈی سی صدر اور دیگر وفاقی اسپتالوں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ بل کے تحت ٹیسٹ لازمی نہیں بلکہ رضامندی سے کیے جائیں گے، اور اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION