03:12 , 23 جون 2025
Watch Live

شاہد آفریدی کی دبئی میں بھارتی کمیونٹی ایونٹ میں شرکت پر بھارتی میڈیا چراغ پا

شاہد آفریدی

دبئی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دبئی میں ایک بھارتی کمیونٹی ایونٹ میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے تحت ہونے والے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی کی آمد پر شرکاء نے بھرپور استقبال کیا اور "بوم بوم آفریدی” کے نعرے بھی لگائے۔

اس تقریب میں آفریدی کی موجودگی پر جہاں بھارتی کمیونٹی خوش دکھائی دی، وہیں بھارتی میڈیا اور قوم پرست حلقے اس عمل پر برہم ہو گئے۔ بھارتی میڈیا نے نہ صرف ایونٹ میں آفریدی کی شرکت پر تنقید کی بلکہ اپنی ہی کمیونٹی کے طلبہ کو نشانے پر رکھ لیا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ماضی میں مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ "آٹھ لاکھ فوج رکھنے کے باوجود اگر وہاں دھماکہ ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تم ناکام ہو۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION