09:23 , 22 جون 2025
Watch Live

بھارت نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شبھمن گل کو کپتان مقرر کر دیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 25 سالہ شبھمن گل کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا۔ وہ بھارت کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پانچویں کم عمر ترین کپتان بن گئے ہیں۔

یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی حالیہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔ شبھمن گل 20 جون سے شروع ہونے والی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتانی کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، جب کہ رشبھ پنت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:

یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، اور کلدیپ یادو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION