12:30 , 13 مئی 2025
Watch Live

شدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جب کہ پنجاب، اسلام آباد، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان جیسے بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، 30 اپریل کے بعد شہریوں کو جزوی ریلیف ملنے کا امکان ہے کیونکہ بارش برسانے والی ہواؤں کا رخ ملک کے شمالی علاقوں کی جانب متوقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 30 اپریل سے 1 مئی کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، دھوپ سے پرہیز کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION