03:58 , 14 مئی 2025
Watch Live

شعیب اختر نے کس فاسٹ بولر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیدیا؟

اسلام آباد: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی مہارت، ذہانت اور محنت کی کھل کر تعریف کی ہے۔

شعیب اختر نے ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ یاد کرتے ہوئے کہا، "میں وارنر سے پٹ رہا تھا، لیکن جب عامر آیا تو وارنر سمجھ نہ سکا کہ آگے بڑھے یا پیچھے، وہ عامر کی سوئنگ اور رفتار کو پڑھ ہی نہیں سکا۔”

انہوں نے کہا کہ عامر کا میچ پڑھنے کا انداز، لائن و لینتھ کا کنٹرول اور فیلڈ سیٹنگ کی سمجھ قابلِ تعریف ہے۔ عامر ہر میچ سے پہلے وارم اپ اور بولنگ کا تجزیہ کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مصروف رہتا ہے۔

شعیب اختر نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کھلاڑیوں کے مسائل اور ضروریات نہیں سمجھ سکتے، تو آپ کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION