ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
شعیب اختر کا اعظم خان کو اہم مشورہ

راولپنڈی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اعظم خان باصلاحیت کرکٹر ہیں مگر ان کے وزن کا مسئلہ ان کی کارکردگی پر اثر ڈال رہا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر میں اعظم کی جگہ ہوتا، تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرتا اور اس پر ایک ڈاکیومنٹری بھی بناتا۔
ایک مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب نے کہا کہ اعظم خان کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فٹنس پر کام کریں اور دنیا کو اپنی صلاحیت دکھائیں۔
شعیب اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہین اور مثبت سوچ رکھنے والے کھلاڑی ہیں، جو ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار بنائے رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی ٹیم وہی ہوتی ہے جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کریں، ناکہ پریشان کریں۔

















