02:26 , 23 جون 2025
Watch Live

شملہ معاہدہ تاحال برقرار، سرکاری طور پر منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزارتِ خارجہ

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے کوئی تحریری یا باضابطہ اقدام سامنے نہیں آیا۔

وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا سرکاری فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا ہے کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور کنٹرول لائن، سیز فائر لائن بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے معاہدے کی شقوں کو غیر مؤثر کر دیا ہے اور ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔

یاد رہے، شملہ معاہدہ 1972 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پایا تھا، جس میں کشمیر سمیت تمام مسائل کو دو طرفہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION