09:55 , 18 مئی 2025
Watch Live

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر!

شناختی کارڈ

نادرا نے بغیر چپ والے شناختی کارڈ رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر دی ہے۔ اب ان کارڈز میں بھی جدید فیچرز شامل ہوں گے، جیسے اردو اور انگریزی میں معلومات، رنگین تصویر، اور ایک کیو آر کوڈ، جس سے لوگ پاک-آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل شناخت دیکھ سکیں گے۔

مزید یہ کہ اعضاء کے عطیہ دہندگان اور معذور افراد کے کارڈز پر خاص نشانات ہوں گے تاکہ ایمرجنسی میں فوری پہچان ممکن ہو۔ اب لوگ نان-چپ کارڈز کو اپگریڈ کیے بغیر ہی دوبارہ بنوا سکیں گے یا ان میں ترمیم کروا سکیں گے۔

نادرا نے نئی فیس بھی جاری کی ہے:

  • نارمل کارڈ: 400 روپے

  • فوری کارڈ: 1,150 روپے

  • ایگزیکٹو کارڈ: 2,150 روپے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION