ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کو سراہا اور پاکستان کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…13 گھنٹے پہلے













