01:30 , 23 جون 2025
Watch Live

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے حقدار تھے، نواز

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت اور جنرل عاصم منیر کی جنگی حکمتِ عملی کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

عید کی نماز لندن میں ادا کرنے کے بعد نواز شریف نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اب درست سمت میں جا رہا ہے، معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور شہباز شریف نے قیادت کا حق ادا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست دی گئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار کلیدی رہا۔ وہ اس عظیم کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کیے، اور حالیہ سمبڑیال کی کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION