01:41 , 22 مئی 2025
Watch Live

بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بلاک کر دیا

اسلام آباد: بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی لگا دی، جبکہ بھارتی شکایت پر ان کی تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریر ہٹانے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چینلز بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور دیگر ریاستی بیانیوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔ اسی تناظر میں فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، سجل علی، صبا قمر اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی محدود یا بلاک کیے گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت کی یہ کارروائیاں مودی سرکار کی ناکامیوں اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION