01:09 , 22 اپریل 2025
Watch Live

شیخ محمد عزیز کا روزانہ 33,000 افراد کے لیے افطار کا اہتمام!

شیخ محمد عزیز

ملاوی سے تعلق رکھنے والے افریقی تارک وطن شیخ محمد عزیز روزانہ 33,000 افطار کے کھانے دبئی کے 13 مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کی نگرانی کرتے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ عظیم الشان عمل ہر سال کئی غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افطار کے دوران غیر مسلم افراد اسلامی روایات اور سخاوت سے متاثر ہو کر دین اسلام کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

شیخ محمد عزیز نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے کیا جا رہا ہے اور وہ اس نیکی کے کام کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION