09:27 , 27 اپریل 2025
Watch Live

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! بجلی کتنی سستی ہونے کا امکان؟

بجلی

کراچی – کراچی کے لاکھوں بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کے نرخوں میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت مقرر کر دی ہے، جس میں فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جو مہنگائی کے اس دور میں بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

یہ پیشرفت وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کو عوام کیلئے بڑا ریلیف قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION