10:31 , 21 اپریل 2025
Watch Live

صحت مند زندگی کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

صحت مند

 نیند ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو ہے جو صحت مند جسم اور متوازن ذہن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ مگر جدید طرزِ زندگی اور بے ہنگم روٹین کی وجہ سے بہت سے افراد نیند کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں، جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

نیند کی کمی کے خطرناک اثرات

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی صرف سستی یا تھکاوٹ تک محدود نہیں بلکہ یہ کئی پیچیدہ مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ دن بھر غنودگی، ذہنی دباؤ، یادداشت کی کمزوری اور چڑچڑاپن نیند کی کمی کی عام علامات میں شامل ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کی کمی سے ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور ذیابیطس جیسے مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نیند کا مناسب دورانیہ کیا ہونا چاہیے؟

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق بالغ افراد کے لیے ہر رات کم از کم 7 گھنٹے نیند لینا ضروری ہے، جبکہ 8 گھنٹے کی نیند کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔ مختلف عمر کے افراد کے لیے تجویز کردہ نیند کا دورانیہ درج ذیل ہے: نومولود بچوں کے لیے 14 سے 17 گھنٹے، 4 سے 12 ماہ کے بچوں کے لیے 12 سے 16 گھنٹے، 1 سے 2 سال کے بچوں کے لیے 11 سے 14 گھنٹے، 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے 10 سے 13 گھنٹے، 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے 9 سے 12 گھنٹے، 13 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے 8 سے 10 گھنٹے، 18 سے 64 سال کے بالغ افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹے، جبکہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 7 سے 8 گھنٹے نیند بہترین تصور کی جاتی ہے۔

کیا آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں؟

اگر آپ دن بھر خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے ہیں، باتیں بھولنے لگتے ہیں، چڑچڑے پن کا شکار رہتے ہیں یا آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے تو یہ نیند کی کمی کی علامات ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION