06:47 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب صحت کارڈ پر بین الصوبائی علاج کی سہولت ختم، اب صرف پنجاب میں علاج ممکن

پنجاب صحت کارڈ کے حامل شہری یکم جولائی سے وفاق، سندھ، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں علاج نہیں کروا سکیں گے، اس سہولت کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے متعلقہ صوبوں اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو خطوط ارسال کر کے پنجاب صحت کارڈ پر مفت علاج کی خدمات روکنے کی ہدایت دی ہے۔ یکم جولائی کے بعد صرف پنجاب میں صحت کارڈ کے تحت علاج جاری رہے گا۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں صحت سہولت پروگرام جاری رہے گا اور وہاں صحت کارڈ فعال رہیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION