03:22 , 23 جون 2025
Watch Live

صدر آصف زرداری کا عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے تمام طبقات سے مشاورت پر زور

زرداری

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام معاشرتی طبقات سے مشاورت ضروری ہے تاکہ دیرپا اور مؤثر پالیسیوں کو تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جنوبی پنجاب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد میں شامل رہنماؤں میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے صدر مملکت کو جنوبی پنجاب کو درپیش مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر زرداری اور وفد کے درمیان متعدد اہم عوامی معاملات پر گفتگو ہوئی، جن میں بنیادی سہولیات، صحت، تعلیم اور روزگار جیسے شعبے شامل تھے۔

صدر زرداری نے اس موقع پر زور دیا کہ ملک میں مسائل کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام طبقے، مقامی قیادت اور عوامی نمائندے مشاورت کے عمل میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی سوچ اور قومی مفاہمت ہی پائیدار ترقی کی کنجی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION