05:53 , 7 نومبر 2025
Watch Live

صدر آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، مسلح افواج کو خراج تحسین

گوجرانوالہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر مملکت نے "معرکۂ حق” اور "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ مسلح افواج نے جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے سے دشمن کو پسپا کیا۔ شہداء کی قربانیاں قومی فخر اور ایک مقدس امانت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے، جو ہر چیلنج میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔

صدر نے جوانوں اور افسران کے حوصلے، جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، استقامت اور قومی اتحاد کا دوٹوک پیغام دیا ہے۔

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ تشکر پر مسلح افواج کو سلام

واضح رہے کہ پاکستان میں یوم تشکر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہادر مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی شجاعت کو عسکری تاریخ کا سنہرا باب قرار دیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION