ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
صدر زرداری اور نواز شریف ملاقات، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اہم فیصلوں کا امکان

صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات آج جاتی امراء میں ہونے کا امکان ہے۔
ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں اتحادی سربراہوں کی ملاقات میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی آمد سے قبل نواز شریف نے ماڈل ٹاون میں لیگی قیادت سے مشاورت کی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کے پچھلے پانچ روزہ دورے میں دونوں رہنماوں کے درمیان طے شدہ ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔
صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، گزشتہ دورے میں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات نہیں کرسکے تھے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














