03:40 , 16 جون 2025
Watch Live

صدر مملکت نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کر لیا

صدر مملکت نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کر لیا

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کم عمری کی شادی کی روک تھام سے متعلق بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد اب 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کرانا ایک ناقابلِ ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظور ہو چکا تھا۔ قومی اسمبلی میں بل کو رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا جبکہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اس کی حمایت کی۔

نئے قانون کے مطابق، کوئی نکاح خواں ایسے نکاح کا انعقاد نہیں کر سکے گا جس میں دولہا یا دلہن کی عمر 18 سال سے کم ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں نکاح خواں کو ایک سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اگر 18 سال سے زائد عمر کا کوئی مرد کسی کم عمر لڑکی سے شادی کرے گا تو اسے تین سال تک قیدِ بامشقت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو ایسی شادی کا علم ہو اور وہ اسے نہ روکے، تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION