02:30 , 23 جون 2025
Watch Live

غزہ میں بھوک سے اموات ہو رہی ہیں، امریکا جلد مسئلہ حل کرے گا، امریکی صدر

ابوظہبی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور امریکا جلد اس مسئلے کا مستقل حل نکالے گا۔

ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے چار روزہ دورے کے اختتام پر ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں کوئی عمارت سلامت نہیں بچی، لوگ ملبے تلے زندگی گزار رہے ہیں، یہ ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا فخر سے غزہ کو سنبھالے گا اور اسے ایک آزاد زون بنائے گا جہاں مثبت تبدیلی آئے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے شدید ہو چکے ہیں۔ تین دنوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اموات کی تعداد ابتدائی جنگی دنوں کے برابر پہنچ چکی ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیلی موقف کے برعکس، غزہ میں بھوک سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ اسرائیل ان دعوؤں کو مسترد کرتا رہا ہے۔ ان کا اسرائیل نہ جانا اور حالیہ بیان، تل ابیب سے تعلقات میں کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION