09:41 , 27 اپریل 2025
Watch Live

طلبا کو کتنے گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی؟

سندھ پارلیمانی کمیٹی نے 11ویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔

سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 11ویں جماعت کے نتائج کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، فزکس اور اسلامیات کی کتابیں تاخیر سے فراہم کی گئیں اور فزکس کی کتاب طلبا کیلئے مشکل ثابت ہوئی۔ علاوہ ازیں، کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے پرچے بھی طلبا کیلئے پیچیدہ تھے۔

پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 فیصد گریس مارکس دیے جائیں گے، جبکہ کیمسٹری میں 20 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ گریس مارکس طے شدہ فارمولے کے مطابق دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اساتذہ نے قواعد کے خلاف جا کر کاپیاں گھر لے جا کر چیک کیں اور ان اساتذہ کو اجرت نہ دینا بھی ایک حوصلہ شکنی ہے۔ مزید یہ کہ آئی ٹی سیکشن میں غلط ڈیٹا فیڈ ہونے کا امکان تھا، جس کی وجہ سے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے کئی کیسز متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بورڈ کے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی اپڈیٹ کی ضرورت ہے، اساتذہ اور عملے کی تربیت کی جائے اور اہم خالی عہدوں پر جلد تعیناتیاں کی جائیں۔ اس کے علاوہ، سندھ کے دیگر بورڈز کے نتائج کا بھی موازنہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION