03:29 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت کو شکست دینے پر جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش

پنجاب کے ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر سیکڑوں افراد نے افواج پاکستان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

جھنگ میں سیکڑوں افراد نے مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنادیا جس کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ افواج پاکستان کو پیش کیے گئے منفرد خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور 3 کمبیٹ ڈرون مار گرائے تھے۔

پاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

اس حملے میں پاک فضائیہ نے چین سے حاصل کردہ جے 10 سی طیارے استعمال کیے جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب تھے جن کی رینج 230 سے 280 کلومیٹر ہوتی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION