07:17 , 18 جولائی 2025
Watch Live

عاصم منیر بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں، اُن کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی، ٹرمپ

دی ہیگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وجہ سے پاکستان بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے بعد دی ہیگ میں پریس کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا سہرا فیلڈ مارشل کو دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر ایک بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے حامل ہیں اور جوہری تنازع کا خطرہ تھا، مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے متعدد فون کالز کی گئیں اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسرائیل، ایران، روانڈا، کانگو کے مسائل کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنگ کی طرف نہ گئے اور ایران کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION